علماء امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے کمر بستہ ہوجائیں : سید فرحت حسین شاہ

مورخہ: 10 مارچ 2011ء

دینی اقدار اور اسلامی شعائر کا تحفظ اسی صورت ممکن ہوگا کہ علم و شعور کو عام کیا جائے

دینی علم کے وارث علماء کیلئے ضروری ہے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل نے واہگہ ٹاؤن کے علماء کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دینی اقدار اور اسلامی شعائر کا تحفظ اسی صورت ممکن ہوگا کہ علم و شعور کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علماء کونسل وطن عزیز میں دینی و دنیاوی علوم کو عام کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس وقت ملک میں پائی جانی والی جہالت اور بے شعوری کا مقابلہ کرنے کیلئے مساجد، دینی مدارس اور دینی محافل میں قوم کی رہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ علامہ میر محمد آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ رفیق رندھاوانے بھی اس موقع پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top