منہاج القرآن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری طاہر محمد اور گلاسکو کے صدر حاجی محمد واحد سے مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 11 مارچ 2011ء

منہاج القرآن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری طاہر محمد کی دادی، منہاج القرآن گلاسگو کے صدر حاجی محمد واحد کی والدہ محترمہ مورخہ 11 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک ڈھڈیال میرپور آزادکشمیر میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، ناظم ویلفیئر سید افتخار شاہ بخاری، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سٹاف ممبران، نظامت امورخاجہ کے جملہ سٹاف ممبران کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کے سربراہان اور سٹاف ممبران نے طاہر محمد اور حاجی محمد واحد سے ان کی والدہ اور دادی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مرکزی قائدین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، بخشش اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top