تحریک منہاج القرآن ڈسکہ دھدو بسراء کے زیرانتظام مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ تحصیل ڈسکہ کی یونٹ دھدو بسراء کے زیرانتظام 6 فروری یکم ربیع الاول بروز اتوار استقبال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس اور پانچ روزہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ اور حاجی سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے کی۔ جلوس منہاج لائبریری سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا منہاج لائبریری پر ہی اختتام پذیر ہوا، راستہ میں لوگوں نے جلوس کا پرجوش استقبال کیا۔ جلوس کے اختتام پر محمد اسلم قادری نے شیخ الاسلام کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے پیغام لوگوں کو دیا جس کےبعد لوگوں کے درمیان ضیافت میلاد تقسیم کی گئی۔

7 فروری کو مسجد سیراں والی سے مشعل بردار جلوس تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ویلفیئرفاؤنڈیشن یونٹ دھدو بسرا کے زیراہتمام برآمد ہوا جس کی قیادت وسیم قادری نے کی۔ جلوس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے تقاریر اور نعتیں پیش کی گئیں۔ جلوس مسجد سیراں والی سے ہوتا ہوا منہاج لائبریری پر اختتام پذیر ہوا۔ جس کے بعد ضیافت میلاد تقسیم کی گئی۔

8 فروری کو مسجد انوار مدینہ محلہ رحمانیہ سے مشعل بردار جلوس تحریک منہاج القرآن ڈسکہ یوتھ لیگ کے زیراہتمام برآمد ہوا جس کا اہتمام عرفان رحمانی اور اعجاز رحمانی نے کیا تھا۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ، عارف رحمانی، ایف اللہ رحمانی اور محمد رزاق پولیس والے نے کی۔ عشق و مستی میں ڈوبا یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا منہاج لائبریری پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے ا ختتام پر صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ محمد اسلم قادری نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں اپنے گھروں اور بازاروں کو سجاکر آقا کے میلاد کی خوشی مناؤ۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کی خوشی منانا ہی افضل ثواب ہے۔ جلوس کے اختتام پر تمام آئے ہوئے جلوس کے شرکاء کو ضیافت میلاد کروایا گیا۔ ماسٹر محمد سجاد نے تمام آئے ہو ئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

9 فروری کو استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے  مصطفوی سٹودنٹ موومنٹ کے زیراہتمام مسجد مینار والی سے جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت فیضان اکرم قادری، اصغر قادری، ارشد ثناء اللہ اور شاہد محمود جنجوعہ نے کی جبکہ جلوس کے مہمان خصوصی محمد اسلم قادری تھے۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا منہاج لائبریری پر اختتام پذیر ہوا۔ آخر میں صوفی محمد اکرم نے خطاب کیا جس کے بعد لوگوں میں ضیافت میلاد تقسیم کی گئی۔

10 فروری کو بابا محمد انور اور بابا محمد اختر کے گھر سے مشعل بردار جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت پیر محمد اکرم شاہ اور ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسکہ اللہ رکھا قادری نے کی جبکہ صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ محمد اسلم قادری نے کی۔ جلوس میں خصوصی آمد حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود، افضال احمد چیمہ، صفدر علی بٹ، محبوب مہر نے کی۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا منہاج لائبریری پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس سے محمد اسلم قادری اور محمد افضال چیمہ نے خطاب بھی کیا۔ ان پانچ روزہ جلوس کا اہتمام حافظ عباس، شبیر احمد، یاسیر بشیر، افتخار احمد قادری، نجم رضا پنجتنی، اظہر محمود اور رحمان خالد نے کیا۔ آخری روز جلوسوں کو اچھا بنانے پر پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے جلوس کے شرکاء کو عرفان القرآن کے تحفے تقسیم کئے گئے۔

رپورٹ : میاں محمدمحبوب مہر، صفدر علی بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top