تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 05 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے زیراہتمام 5 مارچ 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد بھیر رتیال یونین کونسل جاتلی میں ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت مسجد ہذا کے امام صاحب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ یو ۔ سی سانگ سے ننھے ثناء خواں نے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترم زاہد بشیر راجہ (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور ) نے انجام دیئے۔

مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بشریت و نورانیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادان لوگ آج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بشریت اور نورانیت پر مناظرے اور جھگڑے کرتے ہیں جبکہ حقیقت کیا ہے اس کو میرے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میرے رب تعالی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شب معراج بیت المقدس سے اوپر گئے تو تمام بشریت مسجد اقصی میں رہ گئی اور جب آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  مقام سدرہ سے آگے بڑھے تو تمام نورانیت مقام سدرہ پر رہ گئی۔ آگے صرف اللہ تعالیٰ اور مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  تھے اور حقیقت سے واقف بھی صرف وہی ذاتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ جلا رہی ہے ۔ جس کسی نے اس روشنی سے اپنے من میں اُجالا کرنا ہے اور اپنے ظاہر و باطن سنوارنے ہیں وہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے دست و بازو بنیں۔

پروگرام کی صدارت صاحبزادہ سید زین محمود شاہ بخاری (آستانہ عالیہ حصال شریف ) نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد اسحاق (صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4) تھے۔ پروگرام میں عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راجہ ظفر محمود (ناظم TMQ-U/C جاتلی)، ماسٹر خالد منیر (نائب ناظم TMQ-U/C جاتلی)، راجہ شوکت علی کیانی، شفقت نواز، خرم عزیز کونسلر، علامہ بابو محمد حسین، راجہ خلیل احمد سپروائزر ptcl نے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن حلقہ PP-4 کے عہدہداران، کارکنان و وابستگان نے بھر پور شرکت کی۔ اختتامی دُعا محترم صاحبزادہ زین محمود شاہ بخاری (آستانہ عالیہ حصال شریف) نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top