گوجر خان، تحریک منہاج القرآن ٹانویں PP-4 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

مورخہ: 05 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن ٹانویں PP-4 کے زیراہتمام 5 مارچ 2011ء بعد نماز ظہر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے نائب ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب رسول اور لاڈلے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو تمام کائنات کا مالک و مختار بنا کر بھیجا ہے۔ جس جس شئے کا خالق اللہ تعالی ہے اُس اُس چیز کا مالک و مختار حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ذات اقدس ہے ۔ اُنھوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے اختیارات پر بہت مدلل اور مفصل گفتگو کی۔ جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

 

اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن PP-4 کے صدر چوہدری محمد اسحاق اور سرپرست PP-4 محمود الحق قریشی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القر آن یونین کونسل پنجگراں کلاں کے رفقاء اور وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کو آرگنائز کرنے میں طارق محمود اعوان، محمد تاج ملک، آفتاب حسین کونسلر اور اہلیان ٹانویں نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top