بزم منہاج سیشن 12-2011 کی تقریب حلف برادری

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں مورخہ 28 جنوری 2011ء کو طلبہ کی نمائندہ تنظیم’’بزم منہاج‘‘سیشن 12-2011ء کے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ بزم منہاج کے عہدیداران کا انتخاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق سلیکشن بورڈ نے کیا۔

سلیکشن بورڈ میں منتخب عہدیداران یہ ہیں۔

  1. ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
  2. نائب امیر تحریک بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد
  3. وائس پرنسپل COSIS ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری
  4. انچارج Faculty of Islamic Studies ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری
  5. ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس COSIS میاں محمد عباس نقشبندی

بعد ازاں تقریب حلف برادری کا انعقاد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد، وائس پرنسپل (اکیڈمک ) ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، وائس پرنسپل (ایڈمن) میجر (ر) سید علی حسین رضوی، نے خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ اور طلبہ کی موجودگی میں پرنسپل COSIS بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد نے عہدیداران بزم منہاج کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔ اراکین بزم منہاج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ کی علمی، فکری، شخصیاتی، نظریاتی اور تحریکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھر پور تگ و دو کر یں گے اور شیخ الاسلام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے خوب محنت کریں گے۔

آخر میں وائس پرنسپل (اکیڈمک) ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری نے بزم کی کامیابی اور طلبہ کے لیئے خصوصی دعا کی۔

نو منتخب عہدیداران بزم منھاج سیشن 12-2011ء

  1. صدر : سید حامد علی بخاری الحسنینی
  2. نائب صدر : مدثر حسین عباسی
  3. جنرل سیکرٹری : قاضی محمد فہیم جیلانی
  4. فنانس سیکرٹری : شاہنواز صادق
  5. پریس سیکرٹری : حافظ عثمان غنی تابش
  6. جوائنٹ سیکرٹری : محمد ادریس ہاشمی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top