ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہیں : فیض الرحمن درانی
قبائلی علاقوں اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کو بڑھاکر ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے
پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے حملے جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد شہید ہوئے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے تسلسل کی پالیسی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی کاوشوں کو نقصان پہنچائے گی، ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں ایسے واقعات کو بنیاد بنا کر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جس کی وجہ سے دہشت گردی کی حالیہ لہر بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے مقتدر طبقوں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے پائیدار حل کی تلاش سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور قبائلی علاقوں اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کو بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے امریکی حکام سے کہا کہ ڈرون حملوں کی بجائے فاٹا کی تعمیر نو اور خوشحالی کیلئے کام کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ درست سمت یہی ہے۔
تبصرہ