خان پور میں زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول و ویلفیئر سینٹر خانپور/ ہری پور

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانپور کے تحت منہاج ماڈل اسکول و ویلفیئر سینٹر زیر تعمیر ہے۔ یہ سینٹر ترناوہ چوک خانپور ضلع ہری پور میں قائم کیا جارہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے 27 فروری 2011ء کو صوبائی کوآرڈینیٹر راجہ ساجد محمود، ملک ممتاز اکبر، انار خان گوندل کے ساتھ خان پور میں زیر تعمیر اسکول اور ویلفیئر سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر حاجی محمد سلیم بیگ بھی موجود تھے۔ یہ سینٹر 2 کنال 7 مرلے اراضی پر قائم کیا جارہا ہے۔ اس میں سیکنڈری اسکول کے علاوہ لائبریری و ڈسپنسری بھی قائم کی جائیگی اور ساتھ ہی جامع مسجد منہاج القرآن کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

اس تعمیراتی منصوبے کے انچارج ملک ممتاز اکبر نے پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک 18 لاکھ روپے اس پراجیکٹ پر خرچ ہو چکے ہیں۔ اس کی بیسمنٹ کے علاوہ ڈبل اسٹوری بنائی جارہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے مزید ایک کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اور چھت ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

افتخار شاہ بخاری نے اس موقع پر میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس وقت 50 سے زائد اسکولز، اسلامک سینٹرز اور ہسپتال زیر تعمیر ہیں۔ ان میں سے ایک پراجیکٹ خانپور ڈیم کا بھی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ان پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنے عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں تحفیظ القرآن اور ہاسٹل بھی قائم کیا جائیگا۔ 15 لاکھ روپے کے عطیہ سے پرائمری اسکول شروع ہو سکتا ہے جبکہ 25 لاکھ روپے کے عطیے سے سیکنڈری اسکول شروع ہو سکتا ہے۔ یہ اسکول دیہی علاقے میں قائم کیا جارہا ہے یہاں گرد و نواح کی آبادی اسکول سے محروم ہے اسکول کے قیام سے سینکڑوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے منہاج القرآن اہل علاقہ کے ساتھ مل کر طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top