کراچی میں تربیتی ورکشاپس برائے معلمین و معلمات کا انعقاد

مورخہ: 03 مارچ 2011ء

مرکزی نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپس برائے معلمین و معلمات کا انعقاد کراچی میں ہوا جن میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ ان تربیتی ورکشاپس میں آئیں دین سیکھیں کورس کے لیے اساتذہ کی تیاری کی گئی تاکہ اس کورس کے ذریعے بنیادی دینی تعلیمات عوام تک پہنچائی جائیں۔

ان تربیتی کیمپوں میں امیر تحریک سید ظفر اقبال، ناظم کراچی راؤ کامران محمود، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، قیصر اقبال قادری، اطہر جاوید صدیقی، حاجی اقبال وادھریا اور صابر مصطفوی کے علاوہ معلمین و معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کیمپوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

نمبرشمار تاریخ مقام  کوآرڈنیٹر شریک ٹاؤنز
1 3 مارچ 2011ء جامعہ عرفان القرآن مفتی محمد مکرم قادری طلبہ جامعہ
2 4 مارچ 2011ء جامعہ عرفان القرآن مفتی عطا محمد فیہم بن قاسم ٹاؤن،لانڈھی ٹاؤن،کورنگی ٹاؤن،شاپ فیصل ٹاؤن،ملیر ٹاؤن
3 5 مارچ 2011ء مصطفوی شریعہ کالج علامہ شبیر احمد اویس طالبات کالج
4 6 مارچ 2011ء منہاج اسلامک سینٹر گلبائی ابراہیم سنگھار لیاری ٹاؤن،کیماڑی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،سائٹ ٹاؤن
5 6 مارچ 2011ء سیکرٹریٹ گلشن اقبال فرحت عباس جمشید ٹاؤن،گلشن ٹاؤن،صدر ٹاؤن،شاہ لطیف ٹاؤن،سچل ٹاؤن
6 7 مارچ 2011ء سیکرٹریٹ گلشن اقبال اشرف قیصر اورنگی ٹاؤن،نارتھ کراچی،ناظم آباد،لیاقت آباد

ان تمام ورکشاپس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’علم کی اہمیت‘‘ پر خطاب سنایا گیا اور آئیں دین سیکھیں کورس میں طریقہ تدریس پر علامہ محمد شریف کمالوی نے لیکچر دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top