تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 68 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 14 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے شان اولیاء اللہ کے موضوع پر دلائل کے ساتھ علمی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ولی اپنے نبی کی شان ہوتا ہے اور سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانوں میں سے ایک شان ہیں۔ جن کی ذات پاک ہر دور میں منبع فیض رہی ہے۔ جب بندہ شان ولائیت حاصل کر لیتا ہے تو اللہ پاک اسے اپنے بندوں کی تقدیر بدلنے کی قوت بھی عطا کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر صدی میں ایک مجدد ہوتا ہے۔ جس کی اہم نشانیوں میں سے ایک یہ بھی نشانی ہوتی ہے کہ وہ کثیر الکتب ہوتا ہے اس کی ذات زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اور آج کے دور کی مجدد شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔ جن کی علمی، تحقیقی، فکری، فلاحی اور تجدیدی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ آج مسلمانوں کو بحرانوں سے صرف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی نکال سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں، رانا محمد ظاہر القادری ناظم، ملک عابد جوئیہ، ملک اختر، ملک نعمان، ملک سلمان، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، نادر بھٹی، خواجہ احمد، وسیم بخاری، زاہد عامر، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top