ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا منہاج القرآن میرپور کا دورہ

مورخہ: 22 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ منہاج القرآن میرپور کا دورہ کیا۔ میرپور پہنچنے سے پہلے آپ نے تھن پال ڈڈیال آزاد کشمیر میں ممتاز تحریکی بزرگ رہنماء حاجی عبدالواحد کی والدہ محترمہ اور طاہر محمد (سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن یوکے) کی دادی جان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی قائدین نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مرکزی قائدین کے میرپور پہنچے پر ناظم کشمیر حافظ احسان الحق اور دیگر مقامی قائدین تحریک نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی قائدین کے وفد میں سید فرحت عباس شاہ (ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان)، راجہ جمیل احمد (ڈائریکٹر فارن افیئرز)، ایڈووکیٹ جنرل تحریک اور صدر علماء کونسل دینہ شامل تھے۔

ناظم اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مروجہ سیاست کو ترک کرتے ہوئے نظام کی تبدیلی کیلئے جس شعوری تحریک کا آغاز کیا ہے، اسے روز بروز کامیابی مل رہی ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب شعوری تبدیلی کا سویرا طلوع ہوگا اور پاکستان سمیت ساری دنیا امن و محبت کا گہوارہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پیغام امن و محبت کو گھر گھر پہنچانے کے لیے کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں یقین کی قوت کے ساتھ صرف کریں۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرگرم کارکن ساجد محمود، امتیاز احمد (ناظم حلقات درود آزادکشمیر)، پروفیسر بشارت علی چوہدری (صدر تحریک میرپور)، محمد اکرام اظہر (ناظم تحریک میرپور)، مظہر حسین قادری، محمد الیاس ملنگی، خالد قاضی (ناظم تحریک اسلام گڑھ)، ملک مہربان، ملک عبدالرحمن، بابر مغل (صدر MYL میرپور)، ساجد محمود (صدر MSM میرپور)، حافظ جہانگیر اختر (سیکرٹری جنرل MSM میرپور)، ضمیر اختر چوہدری، سید عبدالقدیر شاہ، مصور حسین اور تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پروگرام میں الیاس ملنگی نے عارفانہ کلام سیف الملوک پیش کیا، جسے تمام حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ آخر میں سید فرحت حسین شاہ نے ملک و ملت اور امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کی بحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ مختصر قیام کے بعد ناظم اعلیٰ براستہ دربار عالیہ رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔

رپورٹ : عزیر قریشی (سیکرٹری انفارمیشن MSM میرپور)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top