منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں مورخہ 27 فروری 2011ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت سیدہ وجیہہ اجمل صاحبہ نے کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاریہ رفعت احمد علی نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نزہت فاطمہ، سلمیٰ، رخسانہ، صباء اور فوزیہ انجم نے پیش کئے۔ نقابت کے فرائض یاسمین کنول نے سر انجام دئیے۔

پروگرام میں لاہور سے تشریف لائی ہوئیں محترمہ آسیہ سیف قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بشریت پر پُر مغز خطاب کیا جسے خواتین نے نہایت پسند کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انتھک کوششوں کو بہت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا اور بتایا کہ آپ اس صدی کے مجدد ہیں اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو اس عظیم تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں خصوصی تعاون راؤ وقار احمد مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج پبلک سکول کوٹ عباس شہید اور روبینہ جمیل (لاہور)نے کیا۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید اور منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید کی جملہ عہدیداران جن میں یاسمین، فوزیہ انجم، نزہت فاطمہ، شہزادی، شازیہ، آصفہ، شمع جمیل، نادیہ اکرم، مومل شہزادی، صائمہ، عابدہ، ثوبیہ، صباء اور رخسانہ شامل ہیں نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر پر حاضرین کے لئے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top