شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکبادی پیغام

مورخہ: 23 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل جیتنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ کینیڈا سے اپنے مبارکباد پیغام میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تاریخی کارنامہ ہے، جس سے دنیا کےسامنے پرامن پاکستان کا تاثر ابھرا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے بعد فائنل جیت کر ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top