حضور (ص) کی صحبت میں بیٹھنے والے دنیا کے عظیم لیڈرز تھے۔ عمران خان کا کالج آف شریعہ کے "ہفتہ تقریبات" کی پُروقار تقریب سے خطاب

مورخہ: 24 مارچ 2011ء

ملکی سیاست میں میچ فکسنگ جاری ہے، قوم اپنا شعور بیدار کرے
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی جدوجہد کسی مسلک کیلئے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ہے۔ آصف ہاشمی
ڈاکٹر طاہر القادری نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر اس ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی

منہاج یونیورسٹی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے "ہفتہ تقریبات" کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا قیام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم سے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر اس ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انکا تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی جدوجہد کسی مسلک کیلئے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ہے۔ دہشت گردی کے خلاف انکا فتویٰ تاریخی نوعیت کا ہے اور مسئلے کا مکمل حل پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دے کر اپنے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت، منصب کی نہیں کردار کی ہوتی ہے آج پوری دنیا میں ڈاکٹر طاہر القادری کے کردار اور علمی وجاہت کا ڈنکا بج رہا ہے، آصف ہاشمی نے کہا کہ فارغ اوقات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں۔ منہاج یونیورسٹی نے علم و ادب کے فروغ کیلئے آج لاہور کے کالجز کے درمیان مشاعرے کا جو مقابلہ کرایا اسے دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے طلبہ کی پہلی محبت علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر صرف کریں۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں بیٹھنے والے دنیا کے عظیم لیڈر تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کر کے علم کی اہمیت کو واضح کر دیا۔ جو بڑے فیصلے کرنے سے گھبرائے وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔ نئی نسل علامہ اقبال کی فکر سے رہنمائی لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ایک وقت آئے گا بیرون ملک سے لوگ پاکستان روزی کمانے آیا کریں گے۔ ملکی سیاست میں میچ فکسنگ جاری ہے، قوم اپنا شعور بیدار کرے۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈئر (ر) اقبال احمد نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ جی ایم ملک، جواد حامد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top