صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن پنجاب راؤ محمد عارف رضوی کی بیٹی کی رسم بسم اللہ کی تقریب

مورخہ: 18 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی کی بیٹی خدیجہ الزہرۃ کی رسم بسم اللہ کی تقریب مورخہ 18 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے عہدیداران کے علاوہ دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سید فیضان شاہ بخاری نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اعجاز قادری مدرس تحفیظ القرآن کوٹ عباس شہید نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت محمد سجاد قادری، محمد عارف شاد اور تحفیظ القرآن کے طلبہ نے پیش کئے۔ منقبت بحضور سیدنا غوث اعظم کی سعادت راؤ وقار احمد مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج پبلک سکول کوٹ عباس شہید نے پیش کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محمد یامین مصطفوی متعلم کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور نے سر انجام دئیے۔

اس کے بعد قاری محمد اعجاز قادری نے خدیجہ الزہرۃ کی رسم بسم اللہ قرآن مجید کی تلاوت سے کرائی۔ تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید راؤ عظمت علی، مینجنگ ڈائریکٹر منہاج پبلک سکول راؤ وقار احمد، راؤ احمد علی، راؤ محمد علی، محمد جاوید، محمد عارف شاد، بشیر احمد، حاجی راؤ جمشید، ڈاکٹر محمد خلیل، پرنسپل منہاج پبلک سکول جواد عالم قریشی اور طلبہ تحفیظ القرآن منہاج پبلک سکول کوٹ عباس شہید کے علاوہ دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔ آخر میں راؤ محمد عارف رضوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top