پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے صحت یابی کے بعد دوبارہ کالج آف شریعہ میں تدریسی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مورخہ: 28 مارچ 2011ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر سٹاف ممبر شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے طویل علالت کے بعد دوبارہ  تدریسی خدمات سنبھال لیں ہیں۔ کالج آمد پر طلبہ سال ششم کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے ان کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر موجود مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، سید افتخار شاہ بخاری کوآرڈینیٹر اکیڈمک، پروفیسر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر محمد الیاس اعظمی، صاحبزادہ محمد عتیق حیدر، محمد کاشف بھٹی اور خواجہ محمد اسحاق نے ان کو خوش آمدید کہا۔

اپنے محبوب استاد پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کی صحت یابی کی خوشی میں طلبہ سال ششم نےاس موقع پر موجود تمام اساتذہ اور طلبہ کو مٹھائی پیش کی۔ سال ششم سے اس موقع پر محمد سعد چشتی، حافظ محمد اشفاق، ناہید عباسی، محمد بلال مغل، محمد یامین مصطفوی، طاہر معین، حافظ ساجد ریاض، غلام یٰسین فیضی، عدنان وحید قاسمی، حافظ سمیع اللہ ، حافظ انتظار حسین، ناظر علی، شاہد اکرم، کامران شہزاد، حافظ محمد عارف، اور عابد نعیم نے استقبال کے انتظامات میں حصہ لیا۔ استقبال کا یہ خصوصی اہتمام طلبہ سال ششم نے کیا۔

 

رپورٹ : محمد یامین مصطفوی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top