کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے ہفتہ تقریبات میں اردو مشاعرہ کا انعقاد

مورخہ: 25 مارچ 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں "ہفتہ تقریبات" کے دوران مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو مقابلہ اردو مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے طلباء نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی  پروفیسر ڈاکٹر علی محمد چوہدری وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور تھے۔ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پرنسپل کالج آف شریعہ بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، وائس پرنسپل ایڈمن میجر (ر) علی حسین رضوی، فلمسٹار عجب گل، پروفیسر مسعود احمد مجاہد، سید افتخار الحسن شاہ بخاری، پروفیسر منظور الحسن، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر وحید احمد، رانا محمد اکرم قادری، پروفیسر شبیر احمد جامی، پروفیسر فیض اللہ بغدادی، پروفیسر مجیب الرحمن، محمد ظفر اقبال، محمد کاشف بھٹی، مراد علی دانش اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض سٹوڈنٹ کالج آف شریعہ محمد آصف وٹو نے سر انجام دیئے، حمد باری تعالیٰ سید مدثر حسین جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد شفیق نے پیش کی۔ پروگرام میں خصوصی نعت فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن قاری عنصر علی قادری نے پیش کی، کلام اقبال سید بہادر شاہ اور منہاج پروڈکشنز کی طرف سے خرم خالد نے عالمی سفیر امن شیخ الاسلام کی مدح میں کلام پیش کیا۔

استقبالیہ کمیٹی نے پروگرام میں تشریف لانے والے مہمانان گرامی کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔ بعد ازاں تمام مہمانوں کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کا خصوصی وزٹ بھی کرایا گیا۔

پروگرام میں جیوری کے فرائض حسن عباسی (چیف جیوری)، سید الطاف حسین شاہ اور خالد نقاش نے سرانجام دیئے۔ مشاعرہ میں پہلی پوزیشن محمد خان ساگر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، دوسری پوزیشن علی امام یوسفی اور تیسری پوزیشن سید ریحان الحسن شاہ نے حاصل کی۔

پروگرام کے اختتام پر فلمسٹار عجب گل، پرنسپل کالج آف شریعہ بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری اور محمد عباس نقشبندی نے طلبہ کو انعامات سے نوازا جبکہ آخر میں  مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا اور تحائف پیش کئیے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top