منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کی محفل

مورخہ: 18 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 18 مارچ 2011 بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورینو فرانس میں بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس میں مرکزی و علاقائی تنظیمات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں رفقاء وابستگان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیف ایڈیٹر پاک نیوز ڈاٹ سپین شفقت علی رضا تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق نے بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مقام ومرتبہ پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ تمام اولیاء کرام غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے فیض یافتہ ہیں اور آپ کے قدموں کے صدقے ہی منہاج القرآن کے تمام وابستگان کو فیض مل رہا ہے۔ علامہ عبدالرازق کے خطاب کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبد الجبار بٹ کے نسبتی بھائی طارق وحید بٹ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے خوش قسمت افراد میں اسناد تقسیم کیں۔

منہاج نعت کونسل فرانس نے غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں منقبت پیش کی، جبکہ قاری محمد کاشف نے ختم شریف پڑھا۔ علامہ حسن میر قادری کی اختتامی دعا کے بعد مہمانوں کی لنگر غوثیہ سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ:عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top