منہاج لائبریری اوسلو کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں شروع کی گئی ’’میلاد گفٹ پیکج‘‘ مہم

مورخہ: 28 مارچ 2011ء

منہاج لائبریری اوسلو کی جانب سے اس سال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں ایک اچھوتی کاوش کی گئی جس کو ہر شخص نے بہت سراہا۔ میلاد گفٹ پیکج مہم کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ایک کتاب، DVD، آڈیو سی ڈی، نعت سی ڈی، سکارف، مسواک، تسبیح، تحریک کے تعارف کا کتابچہ، کی رنگ اور خوبصورت گفٹ بیگ شامل تھا۔ اس گفٹ پیک کو خریدنے والوں کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے دو عمرہ کے ٹکٹ بھی رکھے گئے تھے۔

منہاج لائبریری اوسلو کی جانب سے شروع کی جانے والی اس مہم کے چند اہم مقاصد میں سے اللہ رب العزت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا، کتاب کے ذریعے پڑھنے میں دلچسپی پیدا کرنا، سکارف کے ذریعے پردہ کو مزید فروغ دینا، خطابات کے ذریعے تحریک کے کام کو فروغ دینا شامل تھا۔ منہاج لائبریری اپنے مقاصد میں کافی حد تک کامیاب رہی اور بہت سے لوگوں تک مشن کا پیغام پہنچا۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں تحریک سے وابستہ ہر فرد اور ذمہ دار نے اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں مدد کی۔ صفیہ اشفاق، عائشہ خان، شکیل مشتاق، واصف مجید، صدیق اقبال، اقراء مشتاق اور ثمینہ احمد نے خصوصی طور پر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا

رپورٹ:عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top