منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کے زیر اہتمام پہلی سیرت کانفرنس 23 اپریل 2011ء کو منعقد ہو گی

مورخہ: 28 مارچ 2011ء

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام پہلی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس برائے خواتین منہاج کلچر سنٹر ویانا 15 ڈسٹرکٹ توس گامے میں 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی۔ سیرت کانفرنس سے منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی باجی نفیس فاطمہ خصوصی خطاب کریں گی۔ خواجہ محمد نسیم نے بتایا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کی تنظیمی عہدیداران اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کو گھر گھر جاکر شرکت کی دعوت دے رہی ہیں اور ان شاء اللہ یہ کانفرنس آسٹریا کی تاریخ کی ایک یادگار کانفرنس ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top