ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے چار سدہ میں ہونیوالے بم دھماکہ کی پرزور مذمت

مورخہ: 31 مارچ 2011ء

جے یو آئی کے قائدین و کارکنان پر ہونیوالی دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار سدہ میں جے یو آئی کے قائدین و کارکنان پر ہونیوالی دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔ حکومت کو ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ خود کش حملوں کا تسلسل معیشت کو کمزور کر رہا ہے اس پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس فیصلے کرنا ہونگے۔ ا نہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفر ت کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top