امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی کا مفتی عبدالتواب صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحومہ ممتاز مناظر محمد عمر اچھروی کی شریک حیات اور نیک وصالح خاتون تھیں

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی نے گذشتہ روز وفد کے ہمراہ مرکزی نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ مفتی عبدالتواب صدیقی کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ واقع رائے ونڈ روڈ پر جا کر تعزیت کی۔ علامہ محمد حسین آزاد الازہری اور دیگر علماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرکزی امیر تحریک نے مفتی عبدالتواب صدیقی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے کہا کہ مرحومہ ممتاز مناظر محمد عمر اچھروی کی شریک حیات، نیک، صالح اور متقی خاتون تھیں۔ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top