غریب عوام حکمرانوں کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہے : حاجی عزیز بھٹی

مورخہ: 20 مارچ 2011ء

تحریک منہا ج القرآن لادھراں کے نائب صدر حاجی عزیز بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہے۔ مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے اور رہی سہی کسر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکمرانوں نے جانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان میں مصر کی حالیہ صورت حال دہرائی جاسکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حکمران طبقہ پہلے ہی اپنی مقبولیت عوام میں کھو بیٹھا ہے مگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام میں حکمرانوں کی نفرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top