ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سخی سرور دربار پر دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سخی سرور دربار پر دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ ایسے عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا نتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ مگر بدقسمتی سے ابھی تک اس ناسور سے نجات کیلئے موثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے جس کے باعث دہشت گردی کی لہر رکنے میں نہیں آرہی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے اس کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دینا ہو گی۔ ملکی معیشت پر دہشت گردی کے واقعات انتہائی منفی اثرات مرتب کررہے ہیں اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا تشخص بری طرح مجروح ہو رہا ہے جو یقیناً بہت زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے مگر حکومتی اقدامات دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انتہائی ناکافی ہیں۔
تبصرہ