منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد مہم رپورٹ 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام میلاد مہم 2011ء کا آغاز "حضور (ص) نبی رحمت وشفقت" کے عنوان سے یکم فروری 2011ء سے ہوا۔ میلاد مہم 2011ء کے مقاصد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس کو نبی رحمت و شفقت اجاگر کرنا، رجوع الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہداف کا حصول اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فکر و نظر یہ کو عام کرنا شامل تھا۔

اس مہم میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر سے تنظیمات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور تحصیل UC's اور Unit لیول تک محافل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ میلاد مہم 2011ء میں مندرجہ ذیل لیکچررز نے شرکت کی :

سمیرا رفاقت، ساجدہ صادق، خدیجہ فاطمہ، صدف اقبال، سدرہ کرامت، افنان بابر، نورید فاطمہ، راضیہ شاہین، شمائلہ عباس، فریحہ خان، کلثوم طارق، شوقیہ تبسم اور سمیرا شاہین

میلاد مہم 2011ء میں مندرجہ ذیل تحصیلات میں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی۔

1۔ اسلام آباد 2۔گوجرانوالہ 3۔ جہلم 4۔ سرگودھا 5۔ ملتان

6۔ ہارون آباد 7۔ شورکوٹ 8۔ شیخوپورہ 9۔ فتح جنگ 10۔ جھنگ

11۔ پھالیہ 12۔ پنڈدادنخان 13۔ علی پور چھٹہ 14۔ سید والا 15۔ ملکہ ہانس

16۔ پاکپتن 17۔ سمبڑیال 18۔ فتح پور 19۔ حویلی لکھا 20۔ اوکاڑہ

21۔ چشتیاں 22۔ نارووال 23۔ خانقاہ ڈوگراں 24۔ جڑانوالہ 25۔ چکوال

26۔ واہ کینٹ 27۔ دینہ 28۔ گوجرہ 29۔ مرید کے 30۔ میاں چنوں

31۔ کوٹلہ 32۔ حافظ آباد 33۔ میر پور

مندرجہ بالا تحصیلات کے علاوہ پاکستان بھر کی دیگر منہاج القرآن ویمن لیگ کی تحصیلات نے بھی محافل میلاد کا انعقاد کیا۔ ان محافل میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ عوام الناس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، ڈاکٹرز، انجیئنرز، پروفیسرز، پرنسپلز، ٹیچرز اور NGO's کی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ملک بھر میں منعقد کی جانے والی محافل میلاد میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو بھر پور انداز سے منانے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت وکردار کو اپنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ قیام امن، مذہبی ہم آہنگی، وسعت پسندی، رواداری اور اعتدال پسندی کو فروغ دینے اور اسلام کو بطور دینِ امن و محبت پیش کرنے کی ضرورت واہمیت پر زور دیا گیا۔

فروغِ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر و نظریہ اور مشن کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا گیا اور شرکاء کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس عالمگیر تحریک میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ محافل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیزکے سٹالز، ممبر شپ سٹال، کتب اور سی ڈیز کی صورت میں تحائف کا اہتمام بھی کیا گیا۔ میلاد مہم سے خاطر خواہ تحریکی نتائج برآمد ہوئے جن میں تنظیم سازی، تنظمِ نو، تنظیموں کی فعالی، ممبر شپ، وابستگی، حلقہ جاتِ درود کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top