انعام الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی اعلیٰ قیادت نے مورخہ 06 اپریل 2011ء منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران، مرکزی نائب صدر ناگویا جاپان سید عثمان شاہ بخاری، منہاج القرآن ناگویا کے صدر عبدالمصطفیٰ شاہین، جنرل سیکرٹری ناگویا اور منہاج القرآن جاپان کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر عرفان بٹ پر مشتمل وفد محمد انعام الحق سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے باندوشی سٹی پہنچے۔منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے اظہار تعزیت کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کائنات کی سب سے خوبصورت ہستی اور نعمت ہے ، ماں کی جدائی کا غم وہی جانتا ہے جو اس سانحہ سے گذرتا ہے۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد سلیم خان، جنرل سیکرٹری ابراکی کین شفقت مشتاق بٹ، ناظم مالیات محمد حنیف مغل، محمد اشفاق، محمد وقاص احمد موجودتھے ۔پاکستان سے تشریف لائے مہمان سکالر علامہ محمد شکیل ثانی بھی موجود تھے جنہوں نے مرحومہ کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرائی۔

رپورٹ: عبدالمصطفیٰ شاہین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top