منہاج یورپین کونسل زون 2 کا فرانس میں اہم اجلاس

منہاج یورپین کونسل زون 2 کا اجلاس یکم سے تین اپریل 2011ء تک مرکز منہاج القرآن فرانس میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر محمد اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے کی۔ زون 2 کے ممالک فرانس، جرمنی(فرینکفرٹ)، سپین، بیلجیئم، ڈنمارک اور ہالینڈ کی ذیلی تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تمام شرکائے اجلاس کا آپس میں تعارف کراونے کی نشست منعقد ہوئی جس کے بعد سب کو اجلاس کے ایجنڈا کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔ زون ٹو کے شرکاء نے الگ الگ گروپس کی صورت میں ایجنڈا پر گفتگو کی اور اپنی سفارشات تیار کرنے کے بعد مشترکہ اجلاس میں پیش کیں۔ تمام گروپس نے مستقبل کی پلاننگ کے حوالہ سے انتہائی مؤثر تجاویز پیش کیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے ٹیلی فون کے ذریعے زون ٹو کے اجلاس میں شریک جملہ شرکاء سے گفتگو کی اور منہاج یورپین کونسل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کونسل کے جملہ عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ زون ٹو کے اجلاس میں منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل نوید احمد اندلسی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ، منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن یورپ کے صدر سید محمد جمیل شاہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد جاوید اعوان، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ) جرمنی کے سکالر علامہ محمد اقبال فانی اور شبیر اختر کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم کی طرف سے شاندار اور منظم انداز میں زون ٹو کا اجلاس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اختتام پر امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی۔

رپورٹ:عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top