منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام تقاریب تقسیم انعامات

مورخہ: 23 مارچ 2011ء

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کی زیرنگرانی ملک بھر میں چلنے والے تعلیمی اداروں کا ہر سال منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت سالانہ امتحان لیا جاتا ہے۔ نتائج کے اعلانات کے بعد طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف تعلیمی ادارے انفرادی طور پر تقاریب تقسیم انعامات بھی منعقد کرتے ہیں جس میں طلباء و طالبات کو انعامات اور شیلڈ دی جاتی ہیں۔

اسی سلسلہ میں 23 مارچ 2011ء کو MMS کامرہ اور نرتوپہ میں جبکہ 24 مارچ 2011ء کو جہلم اور علی پور چٹھہ میں تقاریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کے بعد عظیم الشان تقاریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top