کوٹلی اور سانگلہ ہل میں منہاج اسکولز کی نئی عمارات کا افتتاح
کوٹلی اور سانگلہ ہل میں منہاج اسکولز کے تعمیراتی پراجیکٹ جاری ہیں، منہاج اسکولز کی تعمیر ہونے والی نئی خوبصورت عمارات کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے DCO کوٹلی کےساتھ تعمیراتی پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر DCO کوٹلی نےکہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی تعلیمی میدان میں خدمت خلق کر رہے ہیں۔ منہاج اسکولز میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ احسن انداز میں تربیت بھی کی جا رہی ہے، جو انہیں معاشرے کا بہترین شہری بنائے گی اور یہی اسلام کے تعلیمی نظام کا مقصد بھی ہے۔
ڈائریکٹر MES نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ MES ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے اور طلباء کے لئے تعلیم کے ایسے مواقع پیدا کر رہی ہے جس سے والدین پر بچوں کے تعلیمی اخراجات کم سے کم ہوں۔ انہوں کہا کہ تعلیم سے قوموں کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے اور تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کو تعصب اورانتشار سے بچایا جا سکتا ہے۔ تعلیم کا مقصد لوگوں کو علم و شعور اور بامقصد طرز حیات دینا ہے۔ MES ملک بھر میں تعلیم کو بطور بزنس لیکر نہیں چل رہی بلکہ قوم کے معماروں کی رہنمائی کے لئے بے لوث کوشاں اور سرگرداں ہے تاکہ آنے والی نسلیں ملک و ملت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اس کام کے لیے دن رات متحرک ہے۔
تقریب میں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ بطور تحفہ پیش کیا۔ جسے معزز مہمانوں نے امن عالم کے لیے شیخ الاسلام کی عظیم کاوش قرار دیا۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ