شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پوتی کی پیدائش پر دنیا بھر سے مبارکباد

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے چھوٹے بیٹے صاحبزادہ حسین محی الدین القادری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر دنیا بھر سے تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، عہدیداران اور لاکھوں کارکنوں نے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور بیٹی کے دادا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکبادیں پیش کی ہیں۔اس سلسلہ میں قائدین و کارکنان کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کی فیملی کو مبارکباد کے ٹیلی فون، ای میلز اور کارڈز بھیجے گئے ہیں۔جن میں نو مولود بیٹی کی درازیِ عمر، تندرستی، خوشحالی اور کامیاب مستقبل کی دعا کی گئی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ان دنوں آسٹریلین یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے تمام رفقاء و کارکنان اور قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top