علامہ شکیل احمد ثانی 24 اپریل 2011ء کو ناگویا سٹی سے باندوسٹی ابراکی کین پہنچیں گے

ٹوکیو (محمد انعام الحق) منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو جاپان کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت دعوت کے نائب ناظم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ شکیل احمد ثانی مورخہ 24 اپریل 2011ء بروز اتوار کو ناگویا سٹی کے دعوتی وتنظیمی دورہ سے مرکز منہاج القرآن باندو سٹی ابراکی کین پہنچیں گے۔

علامہ شکیل احمد ثانی باندو سٹی ابراکی کین میں اپنے قیام کے دوران درس قرآن کی مختلف محافل میں خصوصی خطاب کریں گے جن میں ٹوکیو، حبیبا، ابراکی، توچاگی اور دور دراز کے علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ منہاج القرآن سے وابستہ رفقاء و اراکین کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے ناظم محمد انعام الحق نے اپنے بیان میں پاکستانی کمیونٹی سے ان پروگراموں میں بھر پور شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام جاپان کی تاریخ کے منفرد پروگرام ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top