منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ کی طرف سے استقبالیہ کی تقریب

منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ نے مورخہ 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ کے اعزاز میں خواجہ ہاؤس آسٹریا میں ایک پر تکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی عہدیداران، دوسری مذہبی تنظیموں کی خواتین اور منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، امیر حفیظ اللہ قادری، ناظم محمد نعیم رضا، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، عمیر الطاف، محمد زبیر، محمد مسعود اور ملک عمیر نے خصوصی طور پر استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ نے استقبالیہ تقریب کے بعد خواتین کی ایک تربیتی نشست سے خطاب کیا جس میں انہوں نے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد، منشور اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر تنظیمی و فقہی سوالات کی نشست بھی منعقد ہوئی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top