منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کو عظیم الشان سیرت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 23 اپریل 2011ء بروزہفتہ کو خواتین کے لئے عظیم الشان ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی منہاج القرآن ڈنمارک کی صدر باجی نفیس فاطمہ تھیں۔

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدرندیم خان، سینیئرنائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، نائب صدر سہیل اصغر باجوہ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، کوچ علی ذوالفقار، بانی کرکٹ کلب فاروق چودھری، پاک ایشیاء کلچر کے صدر شفیق الرحمان ہاشمی، چیئر مین حاجی قاسم علی، پاک ایشیاء پریس کلب کے صدر حاجی غلام شبیر منہاس، آواز آن لائن کے چیف ایڈیٹرفاروق احمد کمبوہ، حاجی مقصود احمد ایڈووکیٹ اور وائس آف ویانا کے مدیر محمد نسیم خان نے عظیم الشان سیرت کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر محمد نسیم خواجہ، امیر حفیظ اللہ قادری، فنانس سیکرٹری ملک محمد اعوان، منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ اور منہاج ویمن لیگ کی صدر الماس خواجہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی سیر ت کانفرنس آسٹریا کی تاریخ کی شاندار اور کامیاب کانفرنس ہے جس میں ہماری خواتین کو دین حنیف کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔کانفرنس کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ، مسز ملک محمد امین اعوان، مسز آفتاب سیفی اور ویمن لیگ کی دیگر رفقا ء کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top