منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد کے لئے دعائے صحت

مورخہ: 05 مئی 2011ء

جرمنی (ایم سی بی یورپ) برلن بیورو و مرکزی آفس منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے مطابق صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد گذشتہ کچھ عرصہ سے سخت علیل ہیں۔ راؤ خلیل احمد کو خیر سگالی پیغام روانہ کرتے ہوئے MCB یورپ کے سرپرست اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم سی بی کے کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز جن میں نوید احمد اندلسی سپین، محمد اکرم باجوہ آسٹریا، سمیع اللہ وڑائچ اٹلی، سید محمد جمیل شاہ یونان، نذیر احمد فرینکفرٹ جرمنی، محمد ندیم یونس اوڈنسے ڈنمارک، عقیل قادر اوسلو ناروے اور محمد یعقوب دیزیو اٹلی کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے آپ کی مکمل صحت یابی اور دوبارہ پوری مستعدی سے مشن کی خدمت میں مصروف ہونے کے لئے خلوص نیت ساتھ کے ساتھ اللہ کے حضور دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top