منہاج القرآن انٹرنیشنل(ہا یانگ سٹی) کوریا کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہا یانگ سٹی ) کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 23 اپریل2011 ء بروزہفتہ کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا۔

میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمدعابد نے تلاوت کلام پا ک سے کیا جبکہ مردان علی قادری، ابوبکر صدیقی اور حافظ عابد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت حافظ محمد نعمان صدیقی نے کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے نفس کی اقسام اور صحبت بد کے انسانی زندگی پر اثرات پر انتہائی مدلل انداز میں خطاب کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔علامہ غلام ربانی تیمور کے خطاب کے بعد حاضرین نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا۔ اختتامی دعا کے بعد جملہ شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top