منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی) اٹلی کے زیراہتمام پانچویں تربیتی نشست

مورخہ: 22 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن کا شمار عصر حاضر کی ان تحریکوں اور جماعتوں میں ہوتا ہے جو امت مسلمہ پر گذشتہ کئی صدیوں سے جاری اور طاری علمی جمود ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ نذیر احمد قادری الازہری (سفیر یورپ) نے مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار پانچویں تربیتی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری الازہری (سفیر یورپ) نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جن کی شخصیت اسلامی علوم میں سند کا درجہ رکھتی ہے، علمی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں جن کا اپنے اور پرائے سب اعتراف کرتے ہیں، ان کے انہی مقاصد کو لے کر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و اراکین اور وابستگان دنیا کے کم وبیش 180 ممالک میں اسی مشن اور مقصد کے لئے مصروف عمل ہیں۔ منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی، منہاج القرآن ویمن لیگ رجو ایمیلیا ومودنہ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ رجو ایمیلیا ومودنہ اپنے قائد کے اسی مقصد کو منزل کے قریب تر کرنے کے لئے عصر حاضر کے مسائل کے ادراک اور ان کے حل کے لئے نوجوانوں اور خصوصا ان بچے، بچیوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو اٹلی میں پیدا ہوئے اور یہاں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کارپی سنٹر پر ان تربیتی کلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انتہائی قریبی ساتھی سفیر یورپ لیکچرز دیتے ہیں۔ ان تربیتی کلاسوں کے انعقاد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ رجو ایمیلیا و مودنہ مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

رپورٹ:محمد انور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top