گوشہ درود میں اسناد کی تقسیم

مورخہ: 18 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود میں ماہ مئی 2011 کے دوسرے عشرہ کے گوشہ نیشنان میں اسناد تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی محترم میاں زبیر احمد تھے۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلشینز جی ایم ملک اور گوشہ درود کے خادم سید مشرف شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب تقسیم اسناد تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی، جس کے بعد مختصر نعت خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے گوشہ نشینان سے اپنی گفتگو میں حدیث مبارکہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ درود (بصورتِ رحمت) بھیجتا ہے اورجو مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجتاہے اللہ اس پر سو مرتبہ درود (بصورتِ دعا) بھیجتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں کے درمیان نفاق اور جہنم کی آگ سے براءت لکھ دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کا ٹھکانہ شہداء کے ساتھ کرے گا۔‘‘ انہوں نے گوشہ نشینان کو تلقین کی کہ وہ یہاں سے جانے کے بعد اپنے اپنے علاقہ میں گوشہ درود قائم کریں اور ہر ماہ پڑھے جانے والے درود پاک کو مرکز ارسال کریں تاکہ ماہانہ محفل ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس کو شامل کیا جائے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں ہر ماہ دس، دس دن کے دورانیہ کے لیے شرکاء اعتکاف کرتے ہیں۔ اس دوران شرکاء سارا دن درود پاک کا ورد کرتے ہیں۔ گوشہ درود میں روزانہ ایک قرآن پاک کی تلاوت بھی کی جاتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر گوشہ درود کے شرکاء کو عشرہ کے اختتام پر باقاعدہ شرکت کی اسناد دی جاتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top