تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ شب بیداری

مورخہ: 29 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ شب بیداری 29 مئی 2011ء کو حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اسماعیل مہر آبادی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن نے حاصل کی۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے پیش کیا جبکہ نعت شریف کاشف بشیر، قاری اللہ دتہ مہروی اور حاجی اشرف سعیدی نے پیش کی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھایا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے توبہ کے موضوع پر روحانی خطاب کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن نے سرانجام دیے۔

اس تقریب میں صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، ظفر بھٹی، خواجہ محمد احمد، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، ارشد مغل، اسلم مغل، ملک فدا آرائیں، حاجی اللہ دتہ، ملک احمد بخش تھیم، ملک سلمان ملک نعمان اور احسان اللہ چودھری کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے شرکت کی۔

محفل میں مختصر وقت کے لیے ذکر بھی کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام رقعت آمیز دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top