منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے ناظم محمد ارشاد کے بہنوئی انتقال کر گئے

مورخہ: 29 مئی 2011ء

جرمنی (ایم سی بی) برلن بیورو کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے ناظم محمد ارشاد کے بہنوئی محمد رشید مورخہ 29 مئی 2011ء کو لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)

محمد ارشاد کے بہنوئی کی وفات کی افسوسناک اطلاع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ و چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ اور سرپرست ایم سی بی محمد شکیل چغتائی، اجرس کی وائس چیئرمین بیگم ارشاد، مشیر اعلیٰ ڈاکٹر ریاست خان، مشیر ظفر عباس شاہ، مشیرملک اسماعیل قیصر، مشیروزیر حسین ملک، صدر چودھری گلزار حسین، سینئر نائب صدر چودھری محمد اکرم، نائب صدر چودھری اعجاز گورائیہ، فنانس سیکرٹری بیگم شکیل چغتائی، چودھری مظہر اقبال (جرمنی)، چودھری محمد طارق (فرانس)، سید ارشد شاہ (اٹلی)، ایم سی بی یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد (فرانس)، نوید احمد اندلسی (سپین)، محمد اکرم باجوہ (آسٹریا)، سمیع اللہ وڑائچ (اٹلی)، محمد جمیل شاہ (یونان)، حافظ محمد ندیم یونس (ڈنمارک)، عقیل قادر (ناروے)، ندیم احمد (فرینکفرٹ)، محمد یعقوب (دیزیو اٹلی) اور منہاج القرآن فرینکفرٹ اور برلن کے جملہ تنظیمی عہدیداران نے اپنے تعزیتی بیان میں محمد ارشاد سے اظہار افسوس کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، جی ایم ملک اور مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان کے جملہ مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے محمد ارشاد کے بہنوئی محمد رشید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top