منہاج القرآن فرینکفرٹ (جرمنی) کے زیر اہتمام گیارھویں شریف کی محفل

مورخہ: 22 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے زیر اہتمام مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار ماہانہ گیارھویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں بچوں اور مردوں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری فیض احمد نے حاصل کی، محمد ہاشم، محمد سکند ر، محمد سلیمان اور قاری فیض احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔گیارھویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک سنٹر فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ایصال ثواب کے موضوع پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے شرکائے سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی محافل میں ضرور لے کر آیا کریں تاکہ ان کو دین کی اصل روح کو سمجھنے کا موقع ملے۔اختتام پر تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا۔ ختم شریف کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: ایم اے مرزا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top