بجٹ نے عوامی امیدوں کا خون کر دیا : تحریک منہاج القرآن فیصل آباد

مورخہ: 05 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا نثار احمد شہزاد نے بجٹ 12-2011ء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نے عوام کی امیدوں کا خون کر دیا۔ الفاظ کے گورکھ دھندے میں غریب عوام کے لیے کچھ ریلیف نہیں جبکہ بجٹ دستاویز حکومتی جمع خرچ کی تفصیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت عوامی تواقعات کے مطابق بجٹ پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ مہنگائی کی آگ میں لپٹی عوام کی نظریں بجٹ پر لگی تھیں۔ غریب عوام کو کسی بھی صورت میں کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کا سالانہ بجٹ 54 کروڑ سے زائد ہونا عوامی حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مزدور، کسان، عام غریب اور متوسط کے لیے کسی بھی مراعت کا اعلان نہ کر کے عوام دوستی کو خوب نبھایا ہے۔ سبسڈی کی کمی سے مہنگائی کا سیلاب عوام کو پھر اپنی آغوش میں لے کر بہالے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر سکتی تھی لیکن پر تعیش زندگی گزارنے والے حکمران طبقے نے عوامی خواہشات کو روند کر رکھ دیا۔ جس کے بعد ایک بار پھر17 کروڑ عوام مہنگائی اور معاشی بدحالی کی دلدل میں مزید دھنس گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top