اوسپتالیت (سپین) میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قیام کے لئے حاجی زاہد اختر کوآرڈینیٹرمقرر
بارسلونا سپین کے نواحی شہراوسپتالیت میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تین ہزارسے زائد پاکستانی آباد ہیں جن میں فیملیاں بھی شامل ہیں جبکہ تاحال وہاں پر کوئی بھی ایسامرکز قائم نہیں جس میں ان کی لئے دینی فرائض کی ادائیگی، بچوں کی تربیت اورسماجی مسائل کا حل مہیا کیا جا رہا ہو، اس سلسلہ میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 05 جون 2011ء بروز اتوار کو صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں محمد اقبال چودھری، علامہ خان محمد چشتی،چودھری پرویز اختر، محمد نواز قادری، نوید احمد اندلسی، حاجی زاہد اختر کے علاوہ اسپتالیت کی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں شبیر حسین گوہر، نیر اقبال، حاجی محمد ازرم اور حاجی محمد منور شامل تھے۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسپتالیت میں پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی کی دینی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کے سماجی ومعاشرتی مسائل کے حل کے لئے ایک مرکز کی فوری ضرورت ہے ۔ نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پاکستان اور دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات و نیٹ ورک کا تفصیلی تعارف کرایاجبکہ محمد اقبال چودھری نے منہاج القرآن سپین کے قیام سے اب تک کی مختصر تاریخ بتائی اور اسپتالیت میں اسلامک سنٹر(مسجد) کے قیام کے لئے قانونی امور پر بات چیت کی۔ اسپتالیت کے احباب نے منہاج القرآن کی تنظیم اور مرکز کے قیام کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، طویل مشاورت اور گفت وشنید کے بعد حاجی زاہد اختر زاہدی کواسپتالیت دے یوبرے گات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا کوآرڈینیٹر جبکہ شبیر حسین گوہر اور نیر اقبال کو ان کا معاون مقرر کیا گیا۔
رپورٹ: نوید اندلسی
تبصرہ