مٹھی بھر شرپسند عناصر انتہا پسندی اور اپنی مخصوص سوچ کی بنا پر امت مسلمہ کی شرمندگی اور ندامت کا باعث بن رہے ہیں : محمد افضل سعیدی

مورخہ: 05 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ہزاروں کارکن برطانیہ بھر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں دین اسلام اور امت مسلمہ کی عزت وعظمت کی سربلندی کے لئے علمی محاذ پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمنہاج القرآ ن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے مورخہ 05 جون 2011ء کونارتھ ہیمپٹن میں اپنے تنظیمی دورہ کے دوران مقامی راہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر انتہا پسندی اور اپنی مخصوص سوچ کی بنا پر امت مسلمہ کی شرمندگی اور ندامت کا باعث بن رہے ہیں، بلکہ مسلمانوں کی اکثریت نہ صرف ان سے سخت اختلاف رکھتی ہے بلکہ ان کے نظریات اور اسلام کی تعلیمات کے برعکس ان کی سوچ اور تعلیمات کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ اس موقع پرمنہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینجرعدنان سہیل، سیکرٹری ویلفیئرسیرت علی خان قادری اور فرحان الصباح نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے شرکاء کو پاکستان میں منہاج القرآن کے زیر انتظام سیلا ب زدگان کی امداد اور اجتماعی شادیوں کے حوالہ سے کی جانے والی خدما ت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مقررین نے نارتھ ہیمپٹن کی مسلم کمیونٹی کی جانب س

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top