سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےعزیز بھٹی ٹاؤن منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مدد عبادت ہے، وسعت قلبی، فراخ دلی اور بے نیازی جتنی بڑھتی چلی جائے گی خیر کے کاموں کی توفیقات میں اتنا ہی اضافہ ہوتا چلا جائے گا، جس شخص کا سینہ اور ظرف جتنا کھلا ہوتا ہے اس کا چہرہ بھی اتنا ہی نکھرا اور اجلا ہوتا ہے۔
تعلیم القرآن اکیڈمی سماہنی آزاد کشمیر میں ردائے فضیلت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قرآن مجید کی اہمیت کے موضوع پر محترمہ عائشہ مبشر (ناظمہ شعبہ جات بی) نے سیر حاصل گفتگو فرماتے ہوئے پیغام دیا کہ امت مسلمہ کو کلام الٰہی سے اپنا تعلق بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی صرف قرآن سے حقیقی معنوں میں جڑنے میں ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ بحرین کے موقع پر شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر سخیر پیلس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ بحرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کے اتحاد، فروعی اختلافات کے خاتمہ اور اجتماعیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.