تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام اعزازی سیمینار کل بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا

مورخہ: 16 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم 17 جون بروز جمعۃ المبارک ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے، جہاں وہ حاجی محمد رشید قادری و حاجی محمد عنایت قادری کی دینی، علمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اعزازی سیمینار جو سہ پہر 3 بجے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا، میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مرکزی قائدین کا استقبال اور سیمینار کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top