دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بدترین لہر نے پاکستانیوں کا دن کا چین اور رات کی نیند تک چھین لی ہے : فیض الرحمن درانی

مورخہ: 22 جون 2011ء

دہشت گردی نے بیرونی سرمایہ کاری پر کاری ضرب لگائی ہے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی کی کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بدترین لہر نے پاکستانیوں کا دن کا چین اور رات کی نیند تک چھین لی ہے۔ ملکی معیشت پہلے ہی بیساکھیوں پر چل رہی ہے، دہشت گردی نے بیرونی سرمایہ کاری پر کاری ضرب لگائی ہے جس سے بے روز گاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ہاتھ کا پاکستان کے خلاف متحرک ہونا خارج از امکان نہیں اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس پالیسی بنائے اور اسے مصلحت کے بغیر نافذ کرکے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے جس نے پاکستان سے اس کی شناخت تک چھین لی ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top