کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد

مورخہ: 22 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں قرآن، حدیث، فقہ اور عقائد اسلامی کے منتخب نصاب پر مشتمل دینی تعلیمات کا تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین الگ مقامات پر پاک لینڈ پبلک سکول کھوئی رٹہ، یونین کونسل سیری اور یونین کونسل کھوئی رٹہ میں منعقد کیا گیا ہے۔  جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

آئین دین سیکھیں کورس کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے مدرس کورس حافظ محمد عبد الماجد (نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن) نے کہا اس کورس کا بنیادی مقصد امت مسلمہ میں علم و آگہی کی روشنی پیدا کرنا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے ا فراد کو بنیادی تعلیمات سیکھانا ہے۔ انہوں نے شرکاء کورس کو نماز کے بنیادی شرائط و احکامات، قرآن پاک کی قرات کی درست ادائیگی اور بنیادی عقائد پر درس دیا۔

شرکاء کورس نے ایسے دینی و علمی پروگرام پر اپنے تبصرے میں کہا کہ آج کے دور میں اس طرح کے کورس کی اشد ضرورت تھی۔ شرکاء کورس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے اس کورس کا انعقاد کر کے ہمارے دلوں میں ایمان کی روشنی پیدا کی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے تحریک منہاج القرآن کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اور جہالت کے خاتمے کے لیے اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کورس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ تربیت کی طرف سے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔

رپورٹ : عرفان محمود مغل قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top