منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کےزیراہتمام درس قرآن

مورخہ: 25 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام 25 مئی 2011ء کو پہلے درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ درس قرآن کے اس پروگرام میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر اسد اللہ شاہ غالب مہمان خصوصی تھے۔

درس قرآن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کا بعد نعت مبارکہ پڑھی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ملک بھر میں دروس قرآن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کی تحصیل عباس پور میں یہ پہلا درس قرآن تھا۔ درس قرآن میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ پروگرام سے پیر اسد اللہ شاہ غالب نے بھی اظہارخیال کیا اور تحریک کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔

پروگرام کا اختتام پیر اسداللہ شاہ غالب کی اختتامی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top