پاکستان پریس کلب برطانیہ کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے عہدیداران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے مبارکباد

مورخہ: 28 جون 2011ء

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانی میڈیا نے عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کے نتائج پاکستان کے آئندہ انتخابات میں سیاسی نطام میں مثبت تبدیلی کی صورت میں سامنے آنے کی امید دکھائی دیتی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد کے پیغام میں کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو منتخب صدر پی جے میر، نائب صدر اظہر جاوید اور شوکت ڈار، سیکرٹری جنرل مبین چودھری، جوائنٹ سیکرٹری عطا حق اور انفارمیشن سیکرٹری مرزا آفتاب بیگ سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ اور یورپ میں اسلام اور پاکستان کی عزت و عظمت کی سربلندی کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی، سیکرٹری جنرل طاہر محمد، اشتیاق احمد قادری، داؤد حسین مشہدی اور الشیخ محمد صادق قریشی نے بھی پاکستان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top