منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست نیاز محمد خان انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مورخہ: 26 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست اور دیرینہ ساتھی نیاز محمد خان مورخہ 26 جون 2011ء کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)

نیاز محمد خان روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین گئے تھے۔ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کے بعد انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے جنہیں مکہ مکرمہ میں ہی دفن کر دیا گیا۔ مرحوم مشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ نیاز محمد خان کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیداران و سٹاف ممبرا ن نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی ہے۔ جملہ قائدین نے نیاز محمد خان کے انتقال پران کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران، رفقاء و وابستگان نے بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کی تنظیم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ یکم جولائی 2011ء بروز جمعہ کو محفل رکھی ہے۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top